گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل، حکومت سے مذاکرات بے نتیجہ

image

وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے باوجود گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی جس کے باعث مال بردار گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوگئی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مطالبات کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کیے گئے، تاہم فریقین کے درمیان تاحال کسی حتمی نتیجے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

ٹرانسپورٹرز نے واضح کیا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم مطالبات پر عملی پیش رفت نہ ہونے کے باعث ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں، حکومت سے مطالبات پر عملی اقدامات کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US