دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس، جمعہ کو ساڑھے 8 گھنٹے شٹ ڈاؤن ہوگا

image

کراچی الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 11 کے وی شٹ ڈاؤن کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کا کام 23 جنوری بروز جمعہ کو انجام دیا جائے گا، شٹ ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ اور تھرڈ فیز پمپ ہاؤس کے فیڈرز بند رہیں گے۔

شٹ ڈاؤن کے دوران صبح 10 بجے سے شام 6 بج کر 30 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، کے الیکٹرک کا شٹ ڈاؤن مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ گھنٹوں پر محیط ہوگا، بجلی بندش کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60 ملین گیلن کمی متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کو معمول کے مطابق یومیہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، عارضی کمی کے باوجود شہر کو تقریباً 590 ملین گیلن پانی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان کا کہناہ ہے کہ لیاری، صدر اور چنیسر ٹاؤن کے بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگی، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بجلی کی بندش اور مینٹیننس کے دوران پانی کا باکفایت استعمال کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US