پشاور: نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا اختتام، شرکاء نے پاک فوج کے جذبے کو سراہا

image

پاک فوج کے زیر اہتمام قومی سطح کی نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ یہ ورکشاپ 11 جنوری سے 22 جنوری 2026 تک جاری رہی۔

ورکشاپ کے شرکاء میں 80 فیصد کا تعلق خیبرپختونخوا، بالخصوص ضم شدہ اضلاع سے تھا جبکہ ملک کے دیگر حصوں سے 20 فیصد نمائندگی بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ پشاور کی مختلف جامعات کے 150 اسکالرز نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء نے وزیرِاعظم پاکستان اور دیگر اہم عہدے داران کے ساتھ خصوصی سیشنز میں شرکت کی اور ملک کے مختلف شہروں کے دورے بھی کیے۔

اختتامی سیشن میں کور کمانڈر پشاور نے شرکاء کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی اور قومی سلامتی کی صورتحال، گمراہ کن پروپیگنڈا کے پھیلاؤ اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ شرکاء کے سوالات کے جامع اور مدلل جوابات دیے گئے۔

اس موقع پر ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

شرکاء نے دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گمراہ کن پروپیگنڈا کے تدارک کے لیے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری ناگزیر ہے۔شرکاء نے پاک فوج کے دشمن کے خلاف برسر پیکار ہونے اور مادرِ وطن کے دفاع میں لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے اپنی غیرمتزلزل یکجہتی کا عزم بھی دہرایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US