مقبوضہ کشمیر: آپریشن کے دوران گاڑی کو حادثہ، 17 بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

image

مقبوضہ کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھارتی فوج کی ایک گاڑی آزادی پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، گاڑی میں سوار 10 فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران مزید 7 فوجی مارے گئے، جس کے بعد ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

حادثے میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس واقعے نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں کے دوران حفاظتی انتظامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US