چترال: گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

image

چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی آفس چترال کے مطابق ڈومیل میں ایک گھر پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر کے وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US