سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ امریکا جلد پاکستان سمیت چند ممالک پر عائد امیگریشن ویز کی پابندی اٹھا لے گا۔
واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ پاکستانی حکومت امیگریشن ویزے پر پابندی کے مسئلے پر امریکی حکام سے بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شناخت پر آنے والے افغان شہریوں کے مسائل بھی امریکی حکام کے سامنے اٹھائے جائیں گے۔
سینیٹر نے مزید بتایا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا تاکہ عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیس روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ متاثرہ ممالک میں صومالیہ، روس، ایران، افغانستان، برازیل، نائجیریا، تھائی لینڈ، عراق، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، لیبیا، نیپال، کانگو، روانڈا، سوڈان، شام، تنزانیہ اور ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان، افغانستان، روس اور ایران کے لیے بھی امیگرنٹ ویزا پراسیس معطل کر دیا گیا ہے۔