برطانیہ نے ایران-امریکا کشیدگی کے پیشِ نظر قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کر دیے

image

برطانیہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قطر میں دفاعی مقاصد کے لیے لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی فضائیہ نے قطر میں چار ٹائفون لڑاکا طیارے بھیجے، جس کا مقصد خطے میں موجودہ حالات کے پیش نظر دفاعی تیاری کرنا بتایا گیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ تعیناتی مکمل طور پر حفاظتی اور دفاعی نقطہ نظر سے کی گئی ہے۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی افواج کی بڑی تعداد ایران کی جانب روانہ ہے اور خطے میں جہاز بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ ایران کے قریب احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرتا ہے تو امریکا مناسب جواب دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US