ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے کے مسائل پر تبادلہ

image

دبئی میں موجود نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے اور عالمی سطح پر جاری اہم پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد کے خلاف ووٹنگ اور ووٹ کے مطالبے سمیت پاکستان کے مضبوط مؤقف پر سینیٹر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے گہری قدردانی کا اظہار بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US