بھارت میں نپاہ وائرس کا پھیلاؤ، 100 افراد قرنطینہ منتقل

image

بھارت میں نپاہ وائرس کا پھیلاؤ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔حال ہی میں بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے انفیکشن کے پانچ تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تقریبا 100 افراد کو گھر میں خود کو الگ تھلگ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ متاثرہ افراد کلکتہ اور آس پاس کے علاقوں کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور دیگر اداروں کے مطابق نپاہ وائرس پھیپھڑوں اور دماغ پر حملہ کر سکتا ہے اور اس کی علامات میں بخار، سردرد، غنودگی، الجھن اور کوما شامل ہیں۔

متاثرہ افراد کی شرح اموات 40 فیصد سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس وائرس کے لگنے سے لے کر علامات کے ظاہر ہونے تک کا دورانیہ عام طور پر 4 سے 14 دن کا ہوتا ہے لیکن یہ 45 دن تک کا بھی ہو سکتا ہے۔ فی الحال نپاہ وائرس کے علاج کے لئے کوئی مخصوص ویکسین یا طریقہ کار موجود نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US