حکومتِ پنجاب کا مستحقین کے لیے رمضان نگہبان ریلیف پیکج کا اعلان

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رحمتوں اور برکتوں والے ماہِ صیام میں نادار اور مستحق افراد کے لیے حکومتِ پنجاب نے رمضان نگہبان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

اس پیکج کے تحت صوبے بھر میں 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10،10 ہزار روپے نقد امداد فراہم کی جائے گی، جبکہ نگہبان دسترخوان، رمضان نگہبان کارڈ اور سہولت بازاروں کے ذریعے بھی عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

حکومتِ پنجاب کے مطابق رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی مجموعی مالیت 47 ارب روپے ہے، جس کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور غریب و متوسط طبقے کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ریلیف کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور امداد مستحق افراد تک بروقت پہنچائی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US