امریکی طیارہ بردار بیڑا مشرق وسطیٰ کی سمندری حدود میں داخل

image

امریکا کا جدید طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس کیریئر اسٹرائیک گروپ میں لڑاکا طیارے، میزائل کروزر اور جدید ڈسٹرائرز شامل ہیں جو کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

امریکی ذرائع نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی آپشنز پر غور کر رہے ہیں تاہم امریکا کے اتحادی ممالک نے فی الحال فوجی کارروائی مؤخر کرنے پر زور دیا ہے۔

اس کے باوجود امریکی فوج نے خطے میں اپنی طاقت بڑھانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US