بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں اجیت پوار کے علاوہ ان کے دو ساتھی اور عملے کے دو ارکان بھی موجود تھے۔
ابھی تک حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ زمین سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔
حادثے کی خبر سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر اور بھارت بھر میں سیاسی حلقوں میں گہرے صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔