سعودی عرب نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ حملے کی صورت میں اپنی فضائی و زمینی حدود استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یہ بات ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور علاقائی سلامتی کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہُرمز میں فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران نے نوٹم جاری کرتے ہوئے 25 ہزار فٹ تک فضائی حدود کو تین روز کے لیے خطرناک قرار دیا ہے جس کے تحت اس دوران اس علاقے میں پروازیں محدود رہیں گی۔