کانگو میں کالٹن کی کان بیٹھ گئی، 200 سے زائد افراد ہلاک

image

وسطی افریقی ملک کانگو میں کالٹن دھات کی ایک کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مشرقی کانگو کے علاقے ربایا میں پیش آیا جو باغی گروپ کے زیر اثر صوبہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کان بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں کم از کم 20 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی طبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سیزن کے باعث زمین نرم ہو گئی تھی، جس کی وجہ سے کان بیٹھنے کا واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی حتمی تعداد کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا۔

واضح رہے کہ ربایا کا علاقہ دنیا کی کالٹن پیداوار کا تقریباً 15 فیصد فراہم کرتا ہے، جو موبائل فونز، کمپیوٹرز، ایرو اسپیس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والی ٹینٹالم دھات کی تیاری کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US