ایران کے خلیجی ساحلی شہر بندرعباس میں ہفتے کے روز ایک رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا، جس کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا شہر کے معلم بلیوارڈ کے علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت میں ہوا، جس کے نتیجے میں عمارت کی 2 منزلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ متعدد گاڑیاں اور قریبی دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
ریسکیو اور فائر فائٹنگ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایرانی میڈیا نے دھماکے میں پاسداران انقلاب کے کسی کمانڈر کو ہدف بنانے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔