امریکا میں سالگرہ کے موقع پر دوست کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری ٹکٹس ایک خاتون کے لیے خوش قسمتی کی علامت بن گئے۔
امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کینٹن کی رہائشی وینڈی نے بتایا کہ ان کی سہیلی نے انہیں سالگرہ کے موقع پر 60 اوہائیو لاٹری اسکریچ آف ٹکٹس کا بوکے تحفے میں دیا۔
وینڈی کے مطابق جب انہوں نے گھر پہنچ کر ٹکٹس اسکریچ کیے تو ان میں سے ایک ٹکٹ سے وہ 20 ہزار ڈالر کا انعام جیت گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جیت کو مزید ڈرامائی اس بات نے بنا دیا کہ انعام نکلنے والا ٹکٹ سب سے آخر میں اسکریچ کیا گیا۔
وینڈی نے اس خوشگوار حیرت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ سالگرہ کا یہ تحفہ ان کی قسمت بدل دے گا۔