امریکی محکمہ انصاف نے انسانی اسمگلنگ کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب کردیا

image

دنیا بھر میں انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں بھارتی اسمگلرز کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے ہیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے بھارتی اسمگلرز کی منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور بھارتی شہری کو امریکی عدالت سے سزا سنا دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران ایک لاکھ سے زائد بھارتی شہری امریکا میں غیرقانونی داخلے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوچکے ہیں، جو بھارتیوں میں غیرقانونی امیگریشن کے بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بھارتی شہری شیوم لنو درجنوں افراد کو غیرقانونی طور پر امریکا داخل کرانے میں ملوث رہا، جبکہ وہ گزشتہ برس انسانی اسمگلنگ کے متعدد غیرقانونی آپریشنز کا بھی حصہ رہا۔

ماہرین کے مطابق بھارتی شہریوں کی غیرقانونی سرگرمیاں عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ میزبان ممالک میں بھارتی شہریوں کے بڑھتے جرائم نے مودی حکومت کے ترقی اور خوشحالی کے بیانیے کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی جرائم پیشہ عناصر عالمی سطح پر انسانی اسمگلنگ، جعلی ڈگری نیٹ ورکس اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے جا رہے ہیں، جس کے باعث امریکا، آسٹریلیا اور یورپ سمیت کئی ممالک سخت اقدامات پر مجبور ہوگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US