طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب گامزن ہیں، صدر ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تازہ ترین دھمکی میں کہا ہے کہ طاقتور اور بڑے امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے ایران سے متعلق موجودہ پوزیشن کے بارے میں سوال کیا گیا تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس حوالے سے حتمی بات نہیں کہہ سکتے تاہم ان کے بقول بڑی اور مضبوط امریکی کشتیاں اس جانب جا رہی ہیں، تاہم وہ کسی قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا مذاکراتی معاہدہ ممکن ہو جو جوہری ہتھیاروں سے پاک ہو تو ایران کو اسے قبول کرلینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ایران ایسا کرے گا یا نہیں لیکن بات چیت جاری ہے اور سنجیدگی کے ساتھ ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US