چین کے سابق وزیر انصاف کو رشوت لینےکے جرم میں عمر قید

image

چین کے سابق وزیر انصاف تانگ یی جون کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے تانگ یی جون کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بدعنوانی کے نتیجے میں ریاست اور عوامی مفادات کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق جرم ثابت ہونے پر تانگ یی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کردیا گیا ہے اور ان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ سزا ایسے وقت سنائی گئی ہے جب چینی صدر شی جن پنگ ملک بھر میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور سخت مہم کو مزید تیز کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد اعلیٰ سطح کے حکام احتساب کی زد میں آچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ چین نے یہ بھی تصدیق کی تھی کہ اعلیٰ فوجی جنرل ژانگ یو شیا کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جو اب تک سینئر عسکری قیادت کے خلاف کی جانے والی سب سے نمایاں کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US