نیپال میں معذور شخص کا مسجد کے دفاع میں جرأت مندانہ اقدام، ویڈیو وائرل

image

نیپال میں ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص نے ہندو انتہا پسندوں کے مشتعل ہجوم کے سامنے ڈٹ کر مسجد کا دفاع کرتے ہوئے بہادری اور عزم کی شاندار مثال قائم کر دی۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹانگ سے معذور مسلمان شخص تنِ تنہا ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ کے سامنے کھڑا ہے جو مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ واقعہ نیپال میں منعقد ہونے والی ایک ہندو مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا، جو بعد ازاں پُرتشدد صورت اختیار کر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مشتعل ہجوم نے مسجد کو نشانہ بنانے اور اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مقامی مسلمان شخص نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر مسجد کے سامنے کھڑے ہو کر حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

ایک ٹانگ سے معذور ہونے کے باوجود اس شخص نے خود کو انسانی ڈھال بنا لیا اور ہجوم کے سامنے ثابت قدمی سے کھڑا رہا، جس پر حملہ آور کچھ دیر کے لیے پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US