پاکستان اور قازقستان کے درمیان 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

image

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات کا نیا باب، 19 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کردیے گئے۔

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور قازق صدر نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے، دونوں سربراہان نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

پاکستان اور قازقستان میری ٹائم، پیٹرولیم، کان کنی، ٹرانزٹ ٹریڈ، ریلوے اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے، دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ بھی طے پاگیا۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم، لاجسٹک، ماحولیاتی تبدیلی اور پورٹ سیکٹر سمیت دیگر شبعوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان ہمارا قابل اعتماد شراکت دار ہے، قازق صدر

قازقستان کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان قازقستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے میں وزیراعظم شہباز شریف کا اہم کردار ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قازقستان کے صدر نے کہا کہ دوست ملک پاکستان کے دورے پر خوشی ہوئی اور دونوں ممالک مشترکہ اقدار اور روایات کے امین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، دفاع کے شعبے میں پاکستان کی ترقی عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے اور پیداواری شعبے میں پاکستان کو پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہیں۔

قازقستان کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US