کراچی: نماز جمعہ کے اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری

image

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی جانب سے نماز جمعہ کے موقع پر شہر قائد اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

آزاد خان نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کیلیے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد/ افراد و لاوارث گاڑی، بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔

کراچی میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ سیکیورٹی نفری کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہر گز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شہر میں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی/کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US