وفاقی کابینہ نے تقریباً 25 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ پاکستان کی سابقہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی۔
نئی پالیسی کا بنیادی مقصد سب کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کو فروغ دینا جبکہ بنیادی سہولیات اور معاون انفرااسٹرکچر تک رسائی بہتر بنانا ہے۔
پالیسی میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے 9 واضح موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پالیسی کی منظوری کو تاریخی سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی ملک میں ہاؤسنگ کی کمی اور شہری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سمت متعین کرے گی۔