امریکی ناظم الامور کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

image

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ دھماکے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، انہوں نے متاثرہ افراد اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا، پاکستان کی امن اور سلامتی کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US