کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

image

کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ فیکٹری کے اندر لگی جو تیزی سے پھیلتے ہوئے شعلوں اور دھوئیں کے باعث صنعتی کمپاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کارروائی کے تحت فیکٹری کے تمام کارکنان کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو تیسرے درجے کی آتشزدگی قرار دیا گیا ہے اور اسے بجھانے کے لیے 12 سے زائد فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزرز مصروفِ عمل ہیں۔

واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US