اورکزئی اور خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 24 خوارج ہلاک

image

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے اضلاع اورکزئی اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع اورکزئی میں آپریشن کے دوران 14 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ضلع خیبر میں مزید 10 دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں باقی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی مہم “عزمِ استحکام” کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US