سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت سے متعلق یادداشت کے معاملے پر باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق عدالت نے ایسے معاملات میں متاثرہ افراد کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ سہولیات کی فراہمی عدالتی وقار اور دیگر سائلین کے حقوق متاثر کیے بغیر کی جائیں گی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ادارہ جاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی جائیں گی اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق تمام تحفظات پہلے ہی متعلقہ ایگزیکٹو حکام کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔