صدر مملکت کی منظوری: ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلیے خصوصی الاؤنس متعارف

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر متعلقہ سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلیے’’اسپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس‘‘ متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

مزید برآں ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی ملازمت کی شرائط و ضوابط میں بھی ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد نئی اصلاحات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US