آصف زرداری کی بنگلا دیش کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

image

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلا دیش کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے طارق رحمان کو مبارکباد پیش کر دی۔

اپنے خصوصی تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے بنگلا دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی بھاری اکثریت پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے بنگلا دیش میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر وہاں کے عوام کو بھی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط جمہوری شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ ترقی، خوشحالی اور علاقائی استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کا خواہاں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US