سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قرارداد مسترد، ایوان میں ہنگامہ آرائی

image

سینیٹ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی تحریک کثرتِ رائے سے مسترد کردی گئی، جس کے بعد ایوان بالا میں شدید احتجاج اور شور شرابہ دیکھنے میں آیا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین ڈائس کے سامنے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مبینہ مس ٹریٹمنٹ کے باعث بانی پی ٹی آئی کی نظر متاثر ہوئی ہے، اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ کے دوران کسی قسم کی مجرمانہ غفلت نہیں برتی گئی، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرے، عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

قرارداد کی تحریک مسترد ہونے کے بعد اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ اجلاس کچھ دیر کے لیے ہنگامہ آرائی کی نذر رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US