بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے جیل میں علاج اور صحت کی ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھیج دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بانی کے بلڈ پریشر، نبض، درجہ حرارت اور شوگر کے مکمل چارٹ کے ساتھ آنکھوں سے متعلق صورت حال کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ بانی کو کب اور کس ڈاکٹر نے چیک کیا۔ اڈیالہ جیل میں تعینات آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں اور یہ تمام ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور جیل کے پانچ نمبر گیٹ سے ایک ایمبولینس داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی پر مشتمل میڈیکل ٹیم بانی کے مکمل طبی معائنے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے یا نہیں۔