بارش سے سڑک پر پھسلن، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، خاتون، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

image

سپر ہائی وے پر کراچی آنے والے ٹریک پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق حادثے میں ایک ہائی ایس وین اور دو ٹرک آپس میں ٹکرائے۔ واقعے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور حادثہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مزید امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام نے شہریوں کو بارش کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کرتے ہوئے رفتار کم رکھنے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US