سعودی عرب، قطر، یو اے ای میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

image

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل 18 فروری بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حوطہ سدیر کے مقام پر اجلاس ہوا، سعودی عرب میں 7 دیگر مقامات پر بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوئے جن میں محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند دیکھنےکے لیے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور بدھ 18 فروری 2026 یکم رمضان 1447 ہجری ہوگا۔ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر میں بھی یکم رمضان بدھ 18 فروری کو ہونےکا سرکاری اعلان کردیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی یکم رمضان المبارک بدھ 18 فروری کو ہوگا۔

ملائیشیا اور ترکیے میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد وہاں 19 فروری کو یکم رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور عمان میں بھی رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو پشاور میں ہوگا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US