خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ اپنا ہاؤس ان آرڈر کرے کیونکہ پارٹی اس وقت پانچ سے چھ گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیانات سے پارٹی کے اندرونی حالات واضح ہو رہے ہیں اور پی ٹی آئی میں نام نہاد "دو نمبر" افراد کی کوئی کمی نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان کو کسی قسم کی کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کسی مرحلے پر حالات کو معمول پر لانے یا احتجاج کم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ ایک عام سیاسی عمل ہوتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر محسن نقوی یا کسی اور نے لاء اینڈ آرڈر بہتر بنانے اور احتجاجی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشش کی ہے تو یہ ریاست اور سیاستدانوں کی ذمہ داری کا حصہ ہے تاکہ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔