افغانستان کی حکومت غیر ملکی کارکنوں کے تحفظ میں ناکام، چینی مزدور نشانے پر

image

افغانستان میں طالبان حکومت غیر ملکی شہریوں، خاص طور پر چینی کارکنوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے اور حملوں کے واقعات میں اضافہ تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک کے ایک محقق کے مطابق طالبان حکومت مقامی شدت پسندوں کی جانب سے چینی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کارکن مسلسل خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر واقع سونے کی کانیں چینی مزدوروں کے لیے خطرناک محاذ بن چکی ہیں۔ ستمبر 2024 سے لے کر ابتدائی 2026 تک اس علاقے میں کم از کم سات حملے ہو چکے ہیں جن کے نتیجے میں نو چینی شہری ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعات طالبان حکومت کی سیکیورٹی ناکامی کو ظاہر کرتے ہیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر طالبان حکومت غیر ملکی شہریوں کو مؤثر تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی تو افغانستان میں جاری ترقیاتی منصوبے اور بین الاقوامی تعاون متاثر ہو سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US