بھارت میں ایئر ایمبولینس حادثے کا شکار، 7 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

image

انڈیا کی ریاست جھارکھنڈ میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جہاں رنچی سے نئی دہلی جانے والی ایئر ایمبولینس ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب گر کر تباہ ہوگئی۔ طیارے میں 7 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات پیش آیا۔ ایئر ایمبولینس ایک مریض کو علاج کے لیے رنچی سے نئی دہلی منتقل کر رہی تھی کہ اچانک اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق طیارے نے شام 7 بج کر 34 منٹ پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا تھا تاہم کچھ دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بعد ازاں طیارے کا ملبہ گھنے جنگل میں ملا۔

چترا کی ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حادثہ دشوار گزار جنگلاتی علاقے میں پیش آنے کے باعث فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تصدیق ممکن نہیں تاہم تمام مسافروں کے زندہ بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US