موبائل فون کے دھماکے نے برازیلین شہری کی جان بچالی

image

جنوبی امریکی ملک برازیل میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں جیب میں موجود موبائل فون کے دھماکے سے ایک شخص جان لیوا کتوں کے حملے سے محفوظ رہا۔

برازیل کی ریاست پارانا کے شہر کسکیول میں کار مکینک رینالڈو پیدل جا رہا تھا کہ اچانک دو بڑے کتوں نے اسے گھیر کر حملہ کر دیا۔ حملہ آور میں سے ایک کتے نے اس کے گلے پر جھپٹنے کی کوشش کی اور جب وہ اس سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا، تو اس کی جیب میں موجود موبائل فون کو کتے نے پکڑ لیا اور فون کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔

رینالڈو نے بتایا کہ اگرچہ یہ خطرناک تھا لیکن فون نے بالآخر اس کی جان بچا دی۔ فون صرف 20 دن پرانا تھا، مگر اس دھماکے کی وجہ سے رینالڈو کو کافی وقت ملا کہ وہ محفوظ جگہ پہنچ سکے۔ اس دوران اس کی ہاف پینٹ جل گئی اور ٹانگ پر جلنے کے زخم آئے مگر حملہ آور کتے خوفزدہ ہو گئے۔

بعد ازاں رینالڈو نے پولیس کو اطلاع دی۔ کتوں کے مالک نے معافی مانگی اور رینالڈو کے طبی اخراجات کے علاوہ پھٹنے والے موبائل فون کی قیمت بھی ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے باعث رینالڈو نے ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US