پاکستان اور بنگلا دیش کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

image

ترجمان وزارتِ خارجہ دفتر کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ملاقات کی۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے اپنے ہم منصب کو بنگلا دیش میں تاریخی اور پرامن اقتدار کی منتقلی پر مبارکباد دی اور عہدہ سنبھالنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارتی، ثقافتی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تعمیری گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا گیا۔

یہ ملاقات پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کا عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US