امریکا، اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

image

ایرانی آرمی چیف نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی افواج کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو کچلنے میں نہ پہلے کوئی کوتاہی کی اور نہ آئندہ کریں گے، قوم کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ حملوں کا جواب مناسب وقت اور مقام پر دیا جائے گا۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کی قیادت پر حملہ سنگین اقدام ہے، اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارح کو ہر صورت سزا دی جائےگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے اور دشمن کو اس اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

پاسداران انقلاب گارڈز نے بھی واضح کیا کہ رہبر اعلیٰ کے قاتلوں کو سخت، فیصلہ کن اور افسوسناک سزا دینے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔

قبل ازیں ایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، ان کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔

یاد رہے کہ سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US