ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت: گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہرے جاری

image

امریکی و اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے خلاف گلگت بلتستان میں جگہ جگہ احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

موجودہ خلیجی صورتحال کے تناظر میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔ گلگت میں ناد علی چوک اور علمدار چوک دینور احتجاج کے باعث بند ہیں، جس سے شہریوں کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے۔

سکردو کے مختلف علاقوں میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔ جے ایس آر روڈ، حراموش، ڈمبوداس اور گول سمیت متعدد مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہے۔ حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ان علاقوں کا رخ نہ کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US