ایران جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں ہزاروں پروازیں منسوخ

image

ایران میں جاری کشیدگی اور جنگ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کے ہوائی سفر پر شدید اثر پڑا ہے اور تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز 1800 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی تھیں، جبکہ آج مزید 700 سے زائد پروازوں کا شیڈول بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے بند ہونے کے سبب آئندہ دنوں میں مزید پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US