ایران کی اسرائیل پر جوابی کارروائی، تل ابیب میں بھی حملے، متعدد زخمی

image

ایران کی جانب سے اسرائیل پر جاری جوابی کارروائی کے دوران اسرائیل کے تمام بڑے شہروں میں سائرن بجائے گئے۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی ”تل نوف“ ایئربیس سمیت متعدد اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر اور دارالحکومت میں دفاعی صنعتی کمپلیکس بھی حملوں کی زد میں آئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں میزائل گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے حملوں میں ایک خاتون ہلاک اور 121 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیل میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US