عوام موجودہ صورتحال میں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، وفاقی وزیر دفاع

image

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملک کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں احتجاج شدت اختیار کر جائے یا کوئی قانون کو ہاتھ میں لے تو اس سے دشمن کے منصوبوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور حالات کو خراب ہونے سے بچائیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ احتجاج کو ہر صورت پرامن رکھا جائے اور ملک کے اندر کسی بھی قسم کی بدامنی یا نقصان سے گریز کیا جائے تاکہ قومی مفاد کو نقصان نہ پہنچے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US