ایران نے امریکی مذاکرات کی پیشکش اور ٹرمپ کے دعوے مسترد کردیے

image

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے صاف انکار کر دیا ہے۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اعلان کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے خود ساختہ خیالات نے مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نئے ایرانی رہنما سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں اور دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے رہنما بھی ان سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی مشترکہ حملوں کے بعد ایران کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US