فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ: کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا

image

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے کے دو مقدمات کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنا دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج شاہد سکندر کی عدالت نے کالعدم مذہبی تنظیم کے رہنما مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جبکہ دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم مولانا طاہر سیفی اور ملزم ریاض نے سابق چیف جسٹس کے خلاف فتویٰ جاری کیا تھا جس پر مولانا طاہر سیفی کے خلاف تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ اور ملزم ریاض کے خلاف تھانہ چھانگا مانگا قصور میں مقدمہ درج تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US