خطے کی کشیدہ صورت حال: پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 155 پروازیں منسوخ

image

خطے میں جاری کشیدگی اور فضائی حدود کی بندش کے باعث آج پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے 155 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے 38، لاہور سے 32، اسلام آباد سے 36، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 13، فیصل آباد سے 8، ملتان سے 10 اور کوئٹہ سے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پاکستان سے گزشتہ چار دن میں مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی سطح پر صورتحال بھی متاثر ہوئی ہے ایران کے ائیرپورٹس پر 1000 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ مشرق وسطیٰ کے سات بڑے ائیرپورٹس سے مجموعی طور پر 10 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ اسرائیل کے تل ابیب ائیرپورٹ سے صرف چار دن میں 1600 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اردن کے 828، لبنان کے بیروت اور حیفا 500، اور دمشق، النجف، بصرہ سمیت دیگر ائیرپورٹس سے 875 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

اب بھی آٹھ ملکوں کی فضائی حدود اور فلائٹ آپریشنز بند ہیں، جن میں دبئی، ابوظبی، شارجہ، دوحہ، کویت اور بحرین کے ائیرپورٹس زیادہ متاثر ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ابوظبی اور دبئی ائیرپورٹس پر پھنسے مسافروں کو 34 پروازوں کے ذریعے منتقل کیا گیا جبکہ اتحاد ائیر نے 24 پروازوں کے بعد فلائٹ آپریشن آج دوپہر 2 بجے تک معطل کر دیا۔ ایمریٹس نے دبئی سے 16 پروازیں روانہ کیں، جن میں سے کچھ واپس بھی آئیں۔ ہر پرواز میں اوسطاً 160 مسافر تھے جس کے نتیجے میں تقریباً 26 لاکھ مسافر متاثر ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US