کراچی: سیکیورٹی کے پیش نظر متعدد سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر آج بھی کئی سڑکیں اور شاہراہیں بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو ٹریفک جام کا سامنا ہے۔

ایم ٹی خان روڈ سے پی آئی ڈی سی روڈ اور مائی کولاچی روڈ ریلوے پھاٹک تک ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

بلاول ہاؤس اورکلفٹن سے جناح برج مائی کولاچی جانے والے ٹریفک کو بوٹ بیسن سے تین تلوارکا متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ کلفٹن برج، میٹروپول، فوارہ چوک سے بائیں جانب شاہین کمپلیکس کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی آئی چوک ماڑی پور روڈ سے بوٹ بیسن جانے والے شہری جناح برج سے بائیں جانب آئی آئی چندریگر روڈ استعمال کریں اور آئی سی آئی چوک سے بائیں جانب کتیانہ میمن اسپتال سے نواب مہابت خانجی روڈ کا متبادل راستہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

شارع فیصل سے جناح برج جانے والوں کو پی آئی ڈی سی سے آئی آئی چندریگر روڈ اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US