تیل و گیس کے شعبے میں نئے سال کی سب سے بڑی دریافت

image

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔

ذخیرہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے مل کر دریافت کیا۔

ناشپا بلاک میں بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3765 بیرل تیل حاصل ہوگا، کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں دسمبر 2024 میں کھودنا شروع کیا گیا۔ کنویں میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد، پی پی ایل 30 فیصد اور پی ایچ ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ دریافت سے ملکی انرجی سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میں فرق کم ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ قابل ذکر دریافت ہے، کوہاٹ تیل وگیس کے ذخائر میں نمایاں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US