وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری

image

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔

اجلاس میں وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان۔افغانستان صورتحال اور خطے، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ و خلیجی ممالک میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو سیکیورٹی اور سفارتی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور وفاقی وزراء شریک ہیں۔

اجلاس کو موجودہ داخلی و خارجی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US