افغانستان میں سول آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔
افغان اور بھارتی میڈیا میں United Nations Assistance Mission in Afghanistan (یوناما) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کو بنیاد بنا کر بے بنیاد دعوے کیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان الزامات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران صرف افغان طالبان رجیم کو نشانہ بنایا گیا اور کسی بھی قسم کی سول آبادی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی میں صرف عسکری تنصیبات کو ہدف بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ملٹری اور دہشتگرد اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ افغان طالبان کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر بھی کارروائی کی گئی۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کو مسترد کرتا ہے۔